فوجی تنصیبات پر حملہ: پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان کا جوڈیشل ریمانڈ مںظور

فوجی تنصیبات پر حملہ: پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان کا جوڈیشل ریمانڈ مںظور
کیپشن: Attack on military installations: PTI leader Mian Akram Usman's judicial remand approved

ایک نیوز: عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان سمیت 19 کارکنان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ میاں اکرم عثمان کے بھائی میاں ہارون اکبر کو بھی پیش کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے شناخت پریڈ کی استدعا کی گئی ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو اپنے بیان میں کہا کہ میاں عثمان اکرم سمیت دیگر عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں۔ 

سابق ایم پی اے میان اکرم عثمان پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کے داماد ہیں۔ عدالت نے سابق ایم پی اے میاں اکرم عثمان سمیت دیگر کو شناخت پریڈ کیلئے 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔