ایک نیوز : سابق گورنر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل کو کراچی سے حراست میں لے لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق عمران اسماعیل کو ڈیفنس کے فیز 8 سے حراست میں لیا گیا ہے۔ انہیں نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے ۔
انے بھائی عدنان اسماعیل نے حراست میں لیے جانے کی تصدیق کر دی ۔ ،پولیس ذرائع کے مطابق اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی، فردوس شمیم نقوی ،عدیل احمد کو گرفتار ہو چکے ہیں۔