کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کیلئے آئی سی سی کی کوششیں تیز

کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کیلئے آئی سی سی کی کوششیں تیز

ایک نیوز: آئی سی سی  نے کرکٹ کو اولمپکس  میں شامل کرنے کیلئے   کوششیں تیز کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کرکٹ کے 1 ارب سے زیادہ فینز ہیں اور 90 فیصد شائقین چاہتے ہیں کہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کیا جائے۔

آئی سی سی  کے مؤقف کے مطابق  اسلام تنظیم تعاون کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرکے بھارتی مارکیٹ سے بڑی کمائی کرسکتی ہے۔آئی او سی بھارت سےمیڈیا رائٹس کی مد میں 130 سے 260 ملین ڈالر کماسکتی ہے۔ آئی سی سی  کا کہنا ہے کہ پیرس 2024 اولمپکس کیلئے آئی اوسی کی بھارتی مارکیٹ کیلئے میڈیا رائٹس 31 ملین ڈالر تک محدودرہے ہیں۔

کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کیلئے آئی سی سی جے شاہ کی سربراہی میں کمیٹی بنا چکاہے۔ آئی سی سی نے تجویز دی ہے کہ اولمپکس میں مردو خواتین کی 6،6 کرکٹ ٹیمیں ٹی 20فارمیٹ پر کھیلیں گی لیکن کرکٹ کو شامل کرنے کا حتمی فیصلہ ممبئی میں آئی او سی کی اکتوبرمیں ہونے والی میٹنگ میں کیا جائےگا۔

لاس اینجلس کے سابق میئر اور بھارت میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنےکی خواہش کا اظہار کیا۔ امریکی سفیرایرک گارسیٹی کا کہنا تھا کہ امریکا کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپکس میں شامل کرنےکا خواہشمند ہے۔