ایک نیوز: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری کیلئے نیشنل الیکٹر ک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) میں درخواست دائر کردی جبکہ کراچی کے شہریوں کے لئے بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل کے مہینے میں 9 ارب 73 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی،گزشتہ ماہ فرنس آئل سے 23 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی،ایل این جی سے 23 روپے83 پیسے بجلی پیدا کی گئی جبکہ ایران سے 23 روپے 44 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمدت کی گئی۔
بجلی کی پیدوار پر 101 ارب روپے لاگت آئی لہذا بجلی کی قیمتوں بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے فی یونٹ اضافہ کیا جا ئے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس پر نیپرا سماعت 31 مئی کو کریگا۔
دوسری جانب کراچی کے شہریوں کے لئے بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے اور اس حوالے سے کے الیکٹرک نے بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے جس میں ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں 5 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 31 مئی کو سماعت کرے گا۔