بورڈ امتحانات مذاق بن گئے، طلبہ بے خوف موبائلوں سے نقل کرتے رہے

May 19, 2023 | 13:10 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی میں جاری میٹرک کے امتحانات میں نقل کا سلسلہ جاری ہے، امتحانات کے دوران طلبہ موبائل فون کی مدد نقل کرتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق شہر کراچی میں امتحانی مراکز میں نقل عروج پر ہیں، نویں دسویں کے امتحانات مزاق بن گئے ہیں۔کراچی میٹرک بورڈ انتظامیہ نقل روکنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے،94 ویجیلینس ٹیموں پر صرف پیسوں کا ضیاع ہوا ہے۔

میٹرک کے سالانہ امتحانات میں  قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں،دوران امتحانات میٹرک کے انگریزی کے پرچے میں طلبہ بے خوف ہو کر نقل کرتے رہے۔ مختلف  نجی اسکولوں میں نقل کی فوٹیجز منظر عام پر آ گئی ہیں جس میں طلبا کو موبائل کے ذریعہ نقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے، میٹرک بورڈ کی جانب سے نقل کی روک تھام کے لئے بنائی گئیں ویجیلنس ٹیمیں بھی نقل روکنے میں ناکام ہیں۔

لانڈھی لیبر اسکوائر اور بن قاسم  کے نجی اسکولوں میں دھڑلے سے نقل جاری رہی۔ اس کے علاوہ  انعم اقراء سیکنڈری اسکول لیبر اسکوائر میں طلبہ سیل فون سے پرچہ حل کرتے رہے۔سدرہ سیکنڈری اسکول اور ایف شاہ سیکنڈری اسکول لانڈھی  میں بھی دھڑلے سے نقل جاری رہی۔ الجواد سیکنڈری اسکول اور البدر سیکنڈری اسکول میں بھی اساتذہ نے آنکھیں بند کرلی۔

مزیدخبریں