سعودی کلب کی میسی کو ڈیڑھ کھرب سالانہ کی پیشکش

May 19, 2023 | 12:36 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ارجنٹائن کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی کو النصر کے روایتی حریف الہلال کلب کی جانب سے سالانہ 500 ملین یورو کی پیشکش کردی گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق سعودی کلب الہلال نے لیونل میسی کو 400 ملین یورو کی پیشکش کی تھی لیکن اب انہوں نے 100 ملین یورو بڑھا کر 500 ملین یورو (پاکستانی روپوں میں 1.5 کھرب روپے سے زائد) کردیئے ہیں۔

 اسپنیشن فٹبال کلب بارسلونا کے صدر جان لاپورٹا نے اعلان تھا کہ وہ میسی کو اپنی ٹیم میں لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔لیونل میسی کو سعودی عرب یا یورپ کسی ایک جگہ کا انتخاب کرنا ہے۔پیرس سینٹ جرمن  چھوڑنے کی خبروں کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ لیونل میسی یورپ میں ہی رہ کر کسی اور کلب کو جوائن کرنا چاہتے ہیں۔

اگر میسی الہلال کے معاہدے کو قبول کرتے ہیں تو وہ اپنے حریف پرتگالی فٹبالر رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کرہ ارض پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر بن جائیں گے۔واضح رہے کہ پیرس سینٹ جرمن  کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کا کلب سے معاہدہ رواں سال اختتام پذیر ہوجائے گا، وہ سال 2021 سے کلب کی نمائندگی کررہے ہیں۔

مزیدخبریں