پسند کی شادی 1 سال بھی نہ چلی، نمرہ کاظمی نے خلع کی درخواست دائر کردی

May 19, 2023 | 12:31 PM

ایک نیوز: پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کی شادی ایک سال بھی نا چل سکی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی میں مسماۃ نمرہ کاظمی نے خلع کیلئے درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 18 اپریل 2022 کو تونسہ شریف کے رہائشی نجیب شاہ رخ سے پسند کی شادی کی تھی۔ پانچ ہزار روپے حق مہر طے ہوا تھا جو ابھی تک نہیں ادا کیا گیا۔ 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شادی کے بعد نجیب شاہ میرے ساتھ برا سلوک کرنے لگ گیا۔ میرے گھر والوں کو گالیاں دیتا تھا۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نجیب شاہ رخ اور اس کی فیملی غیراخلاقی کاموں میں ملوث ہے۔ مجھے اجنبیوں کے ساتھ تعلق رکھنے پر مجبور کیا جارہا تھا۔ 

درخواست کے متن میں لکھا ہے کہ غیراخلاقی کاموں میں ملوث کرنے سے تنگ آکر 5 اپریل کو واپس اپنے ماں باپ کے گھر آگئی تھی۔ نجیب شاہ رخ مجھے بغیر کسی وجہ کے تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ 

نمرہ کاظمی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ انہیں اب نجیب شاہ کے ساتھ نہیں رہنا۔ وہ اپنے والدین کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں۔

مزیدخبریں