ایک نیوز: سموگ کی روک تھام کیلئے عدالت نے ریسٹورنٹس، سینماء، تھیٹرز کو رات بارہ بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔بیکریوں کو بھی کھلا رکھنے سے متعلق عدالت جلد فیصلہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق سموگ کی روک تھام کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے ریسٹورنٹس، سینماء، تھیٹرز کو رات 12بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بیکریوں کو بھی کھلا رکھنے سے متعلق عدالت جلد فیصلہ کرے گی۔
عبداللہ ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ واٹر ٹریٹمنٹ پالیسی کےمطابق کمرشل پلازوں میں انہیں نصب کرنا قانونی تقاضا ہے۔
عدالت نےریمارکس دیئے کہ اس پالیسی پرعمل درآمد کےلئے عدالت کمیشن بھی مقرر کرسکتی ہے۔
عدالت نے ہیٹ ویو کنسلٹنٹ جلد تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔محکمہ ماحولیات کی جانب سے بنائے گئے سموگ فوری نافذکرنے کا بھی حکم دیدیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ نگران حکومت ہروہ کام کررہی ہے جو اسکے کرنے کا نہیں ہے،جو کام ہونے چاہئیں ان کی طرف نگران حکومت کی کوئی توجہ نہیں۔عدالت نے ریلوے گرؤانڈز کی بحالی کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔عدالتی کمیشن کےممبر چودھری ذوالفقار نے رپورٹ پیش کی۔
عدالت نے واٹر ٹریٹ منٹ پلانٹ نصب نہ کرنے والےزیر تعمیر پلازوں کےاین او سی منسوخ کرنے کا عندیہ دے دیا۔