ایک نیوز: سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سندھ، آئی جی سندھ ،اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، کیسز کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو، جسٹس شمس الدین عباسی نے کی۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔عدالت نے لاپتہ افراد سے متعلق کے پی کے حراستی مراکز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔عدالت نےتفتیشی افسران کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹس پیش کرنے کا حکم دی اہے ۔
واضح رہے کہ محمد غفور، ظہور احمد، صادق حسین علی کراچی سے لاپتہ ہیں۔