روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ

May 19, 2023 | 11:51 AM

ایک نیوز :ملک میں گرتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کے اثرات ملکی کرنسی پر پڑنے لگے، ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید بیس پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت20پیسے اضافے سے 285 روپے 62 پیسے سے بڑھ کر 285 روپے 82 پیسے ہو گئی ہے۔گزشتہ روز ڈالر 285 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا ۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر نے ٹرپل سنچری کرڈالی اور ایک ڈالر 301 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے اضافے سے 301 روپے کا ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں