ایک نیوز: وفاقی شرعی عدالت نے ٹرانس جینڈر ایکٹ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ سراء اپنی جنس تبدیل نہیں کرسکتے ہیں۔
خواجہ سراؤں کے حقوق سے متعلق ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
تاہم یہ فیصلہ آنے کے بعد خواجہ سراء آپس میں ہی الجھ پڑے۔ خواجہ سراؤں کے ایک گروپ نے دوسرے گروپ پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ خواجہ سراؤں کی رہنما نایاب علی نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے کچھ بہروپیے خواجہ سراء مولویوں کیساتھ ملے ہوئے ہیں۔