ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہائبرڈ ماڈل کیلئے ایشیاکپ کی راہمیں ہموار ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش اور سری لنکا کے بعد افغانستان اور نیپال کرکٹ بورڈز نے بھی بذریعہ ای میل پاکستان میں کھیلنے کی یقین دہانی کروادی ہے ۔ ایشیاکپ میں شریک بھارت کے علاوہ دیگر بورڈز نے پاکستان کو سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر بورڈز کو کوئی اعتراض نہیں لیکن متحدہ عرب امارات میں گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے کرکٹرز کی انجریز کے باعث کھیلنے کیلئے تیار نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کا اب ہائبرڈ ماڈل پر اعتراض کوئی اہمیت نہیں رکھتا اور پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل میں بھارت کا پاکستان میں کھیلنا شامل نہیں ہے۔
دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل کا ایشیاکپ کے حوالے سے اندرونی اجلاس آئندہ ایک دو روز میں ہونے کا امکان ہےجس میں سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ کے بھی شرکت کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹکٹوں کی فروخت اور گیٹ منی کے ایشیاکپ یو اے ای میں کروانا چاہتا ہے اور ماضی میں ایشیاکپ اور آئی پی ایل ستمبر میں ہوچکے ہیں جس پر پی سی بی موقف پیش کرے گا۔