ایک نیوز: جی سیون ممالک کا اجلاس آج جاپان کے شہر ہیروشیما میں شروع ہو رہا ہے جس میں شرکت کے لئے امریکی صدرجوبائیڈن، برطانوی وزیراعظم سمیت دیگر رکن ممالک کے سربراہان ہیروشیما پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے جی سیون اجلاس سے قبل جاپانی وزیراعظم فومیوکشیدہ سے ہیروشیما میں ملاقات کی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتے چینی اثر ورسوخ کے خلاف امریکا جاپان دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
The @G7 focus is and always has been on promoting peace & global economic security.
— Rishi Sunak (@RishiSunak) May 18, 2023
This year will be no different, I want to seize this opportunity to:
????Boost economic growth
????????Show Putin that the G7 stands by Ukraine
????Bolster peace and security in the Indo-Pacific pic.twitter.com/zUZxQAo9pn
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ہمیں حالیہ تاریخ کے سب سے زیادہ پیچیدہ ماحول کا سامنا ہے، یوکرین پر حملے کے لیے روس کو جوابدہ ٹھہرائیں گے۔جاپانی وزیراعظم کی جانب سے یوکرین کی حمایت اور روس کے خلاف پابندیاں جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ۔
یورپی یونین کے عہدیدار کے مطابق جی سیون اجلاس میں روس کی ہیروں کی تجارت پر پابندیاں لگانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Together with Prime Minister @kishida230, the United States and Japan are working toward a more peaceful and prosperous Indo-Pacific.
— President Biden (@POTUS) May 18, 2023
Mr. Prime Minister, thank you for your partnership – we’re proud to stand with you. pic.twitter.com/4qLrbH773y