مقبول ڈرامہ پری زاد نئے نام کے ساتھ پیش کیا جائے گا

مقبول ڈرامہ پری زاد نئے نام کے ساتھ پیش کیا جائے گا

ایک نیوز: ماضی کا مقبول ترین ڈرامہ سیریل پری زاد اب سعودی ناظرین کے لئے عربی میں پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ڈرامہ پری زاد میں مرکزی کردار ادا کرنے والے احمد علی اکبر کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق ڈرامے کو عربی زبان میں سعودیہ عرب کے ناظرین کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔عربی زبان میں نشر ہونے والے اس ڈرامے کا نام پری زاد نہیں ہوگا بلکہ قریبا رکھا گیا ہے۔

واضح  رہے کہ ہاشم ندیم کے تحریر کردہ ڈرامہ سیریل پری زاد کی کہانی ایک غریب اور سانولی رنگت کے سادہ مزاج لیکن سچے انسان کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار اداکار احمد علی اکبر نے نبھایا۔شہزاد کشمیری کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامہ سیریل کو اس کی کہانی اور کرداروں کو قدرے حقیقی انداز میں دکھائے جانے کی وجہ سے کافی سراہا گیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by HUM Arabia (@hum.arabia)