ایک نیوز: جہلم میں گیس لیکج کے باعث سیلنڈر پھٹنے سے زورداردھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور آتشزدگی سے گھر میں موجود 5 افراد جھلس گئے۔
رپورٹ کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقہ پیرشاہ وسن میں ایل پی جی سیلنڈر لیکج کے باعث دھماکہ ہوا اور گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔آتشزدگی سے گھرمیں موجود 75 سالہ بزرگ محمد اصغر، 28سالہ خوشنود اختر،57سالہ شبیر، 38سالہ عدنان اور 35 سالہ یاسر جھلس گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کے فائر فائیٹرز نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پالیا، جھلسنے والے افراد کو سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے انہیں برن یونٹ کھاریاں منتقل کردیا گیا ہے۔