زمان پارک سرچ آپریشن،حکومت اورعمران خان کے درمیان مذاکرات آج ہونگے

May 19, 2023 | 08:59 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پنجاب حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے درمیان 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری کے حوالے سے مذاکرات آج ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کمشنرلاہور کی سربراہی میں حکومتی ٹیم آج 2 بجے کے بعدپی ٹی آئی چیئرمین کی رہائشگاہ زمان پارک جائے گی جہاں وہ گھر میں سرچ آپریشن کے حوالے سے عمران خان کے نمائندوں سے مذاکرات کرے گی۔

زمان پارک میں سرچ آپریشن پراتفاق رائے ہونے کی صورت میں 400 پولیس اہلکارزمان پارک کی تلاشی کاحصہ بنیں گے۔

دوسری جانب پنجاب کے نگران وزیراطلاعات عامرمیرکے مطابق کمشنرلاہور کی سربراہی میں ایک وفد پی ٹی آئی چیئرمین کی رہائشگاہ زمان پارک کے اندرجاکرٹی وی کیمروں کی موجودگی میں گھر کی تلاشی لے گا۔

خیال رہے کہ نگران وزیراطلاعات کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ میں سانحہ 9مئی سے جڑے ہوئے40 مبینہ شرپسند موجودہیں۔

علاوہ ازیں پنجاب پولیس نے مزید 3 دن تک عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کی کڑی نگرانی کافیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس ہٹانے اور راسے دن میں کھولنے کے حوالے سے اعلیٰ افسران،نگران حکومت کی جانب سے احکامات ملنے پر مزید عملدرآمد کیاجائے گا۔

مزیدخبریں