ایک نیوز: کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر سینیٹر منظور کاکڑ کے بھائی پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سینیٹر منظور کاکڑ کے بھائی نصیر کاکڑ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
سینیٹر منظور احمد کاکڑ کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی نصیرخان کاکڑ گھر جا رہے تھے ،راستے میں گاڑی پرفائرنگ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔