ایک نیوز:خاتون کی انوکھی محبت نےبوائے فرینڈکواپنےگھرپرقیدکردیا۔
تفصیلات کےمطابق جنوبی امریکا کے ملک ارجنٹائن میں پولیس نے ایک انتہائی حاسد خاتون کو حال ہی میں اپنے بوائے فرینڈ کو تین روز تک اپنے گھر پر قید کرنے پر گرفتار کرلیا۔خاتون نے اسے اس لیے قید کیا کہ وہ اسے دھوکا نہ دےسکے۔
مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے ارجنٹینا کے شہر لا پلاٹا میں چھاپہ مار کر 29 سالہ شخص کو اس کی 30 سالہ گرل فرینڈ کے گھر سے بازیاب کرایا۔
بازیاب شخص کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 72 گھنٹوں سے یہاں بند تھا، اس کے مطابق خاتون دوست کے ساتھ اس کا چھ ماہ سے جھگڑا چل رہا تھا جس پر اس انتہائی حاسد خاتون جس کا نام معلوم نہیں ہوسکانے اسے یہاں بند کردیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ خاتون نے اس کا فون بھی توڑ دیا تھا تاکہ وہ دیگر خواتین سے گفتگو نہ کرسکے۔
تاہم اس شخص نے کسی طرح اس خاتون کا فون چرا کر ایک دوست کو ٹیکسٹ میسج کرکے مدد کی درخواست کی جس کے بعد اسے قید سے نجات ملی۔