الاسکامیں گلوکاروں کادلچسپ مقابلہ

May 19, 2023 | 07:12 AM

ایک نیوز:الاسکامیں گلوکاروں کاپرندوں کی آوازنکالنےکادلچسپ مقابلہ ہوا،جس میں مختلف فنکاروں نے سمندری پرندوں کی آوازیں خارج کرکے سامعین کو حیران کردیا۔
تفصیلات کےمطابق الاسکامیں ہرسال کی طرح اس سال بھی امریکہ کی یخ بستہ ریاست میں ایک انوکھا مقابلہ منعقد ہوا ۔جس میں گلوکاروں نےاپنے پسندیدہ پرندوں کی آوازیں نکالی۔
یہ مقابلہ الاسکا کے علاقے ہومر میں منعقد ہوا جسے ’سالانہ کیچ میک بے شوربرڈ فیسٹول‘ کہا جاتا ہے۔ اس میں ہر عمر اور جنس کے فنکار شریک ہوتے ہیں اور اپنے پسندیدہ پرندے کی آواز، چہچہاہٹ اور سیٹیاں خارج کرتے ہیں۔ بعض شرکا پرندوں کے لباس میں بھی شریک ہوتے ہیں۔
اس مقابلے میں پینی گیگ نامی شخص نے سمندری چیل کی آواز نکال کر پہلا انعام حاصل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سمندری پرندوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔ گزشتہ موسمِ گرما سے انہوں نے پرندے کی پکار کی مشق شروع کی جس میں انہیں کامیابی ملی۔
مقابلے میں 17 سالہ مرینا اسٹیفی نے سمندری بگلے کی آواز نکالی تو سب حیران رہ گئے۔

مزیدخبریں