بیٹےکی پیدائش سےاگلےدن سلمان سےافیئرکاالزام لگا،بھاگیاشری

May 19, 2023 | 05:23 AM

ایک نیوز:باووڈاداکارہ بھاگیاشری نےکہاہےکہ بیٹےکی پیدائش سےاگلےدن سلمان سےافیئرکاالزام لگا۔

تفصیلات کےمطابق حالیہ انٹرویومیں بھارتی اداکارہ بھاگیاشری نےاپنےاورسلمان خان کےدرمیان تعلقات کےبارےمیں افواہوں پراظہارخیال کرتے ہوئے33سال پرانےایک واقعہ کیاتذکرہ کیا۔
بھاگیاشری نے سلمان خان کی گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں مختصر سا کردار ادا کیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک روز قبل ہی میرے بیٹے ابھی مانیو کی پیدائش ہوئی تھی کہ ایک خاتون صحافی گلدستہ لے کر آئیں اور بولی کہ مجھے بھاگیاشری سے ملنا ہے۔
میری نند انہیں میرے پاس لائیں، جب وہ اندر آئیں تو میرے شوہر سے بولیں آپکو بھاگیاشری کا سلمان خان کے ساتھ افیئر کیسا لگتا ہے؟ اور اب یہ بچہ ہوا ہے۔ 
بھاگیاشری کامزیدکہناتھاکہ مجھے اس وقت ایسا لگا کہ ایسی بات تو کبھی کسی نے نہیں کی تھی اور پھر سلمان کے ساتھ فلم ’میں نے پیار کیا‘ میں کام کیا، اس دوران کبھی ہمارے درمیان ایسا کوئی رشتہ نہیں تھا اور یہ سب کچھ اس دن کہا گیا جب میرے بیٹے کی پیدائش کا دوسرا دن تھا۔
اداکارہ کاکہناتھاکہ تب مجھے یوں لگا کہ لوگ دوسروں کو کس طرح تکلیف پہنچا سکتے ہیں، مجھے اس پر کافی دکھ ہوا۔ جس کے بعد میں نے فلمی میگزین پڑھنا بھی چھوڑ دیا اور فلمی دنیا سے بالکل الگ ہوگئی۔ 
یادرہےکہ54سالہ بھاگیاشری نےاپنےبالی ووڈکیریئرکاآغازفلم”میں نےپیارکیا“سےشروع کیاتھا،اداکارہ کی شادی 1990 میں ہوئی اور ان کے دو بچے  ابھی مانیو اور بیٹی اونتیکا ہیں۔

مزیدخبریں