ایک نیوز:دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرنےصارفین کیلئےبڑےفیچرکااعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ٹویٹرنےویڈیوکی رفتارکنٹرول کرنےسےمتعلق اہم فیچرمتعارف کرادیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے فیچر میں عام صارفین بھی ویڈیو کی رفتار قابو کرسکتےہیں، اس پر ردِ عمل دے سکتے ہیں اور اسے فلیگ بھی کرسکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایپ کے اندر موجود ویڈیو پلیئر سے آپ اپنی سہولت کے لحاظ سے اس کی رفتار کم یا زیادہ کرسکتے ہیں، خبریں اور گفتگو کو تیز چلا کر سنا جاسکتا ہے جبکہ کھیلوں کے اہم واقعات کو سست کرکے اس کا لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔ تاہم ویڈیو کے دیگر فیچر اگلے چند ہفتوں میں سامنے آسکتے ہیں جن میں کچھ یہ ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹویٹر کو خبروں کیلئےمشہور ایپ بنانے کیلئے یوٹیوب کو مدِ نظر رکھا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں مختصر ویڈیو کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ طویل ویڈیو کی اجازت سے مشتہرین کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب یہ بھی ممکن ہے کہ ٹویٹس میں ویڈیو کو زیادہ اہمیت بھی دی جائے۔
ٹویٹرنےصارفین کیلئےبڑےفیچرکااعلان کردیا
May 19, 2023 | 05:04 AM