شامی صدربشارالاسدعرب لیگ میں شرکت کرنے کیلئےجدہ پہنچ گئے

شامی صدربشارالاسدعرب لیگ میں شرکت کیلئےجدہ پہنچ گئے
کیپشن: Syrian President Bashar al-Assad arrived in Jeddah to participate in the Arab League

ایک نیوز:شامی صدربشارالاسدعرب لیگ میں شرکت کرنےکیلئےجدہ پہنچ گئے۔
تفصیلات کےمطابق بارہ سال بعد عرب لیگ میں شام کے دوبارہ شمولیت اختیارکرنے پر شامی صدر بشار الاسد عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کرنے سعودی عرب پہنچ گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق عرب لیگ کے بتیسویں اجلاس میں شرکت کرنے کیلئےشام کے صدر بشارالاسد سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچے ہیں۔
شام کی عرب لیگ میں دوبارہ شمولیت کے بعد سعودی عرب نے شامی صدر کو مدعو کیا تھا۔
واضح رہے کہ شام میں ہونے والی خانہ جنگی میں عوام اور مظاہرین کےساتھ شامی حکومت کے ناروا سلوک کے خلاف 2012ء میں شام کو عرب لیگ سے نکال دیا گیا تھا اور بیشتر عرب ممالک نے شام سے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔