ایک نیوز :سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بیٹے اور انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز لکھنؤ سُپر جائنٹس کیلئے کھیلنے والے کھلاڑی ارجن ٹنڈولکر کو کتے نے کاٹ لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھنؤ سُپر جائنٹس کے آفیشل اکاؤنٹ سے گزشتہ دنوں ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں ارجن ٹنڈولکر کو اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں ایک ساتھی کھلاڑی جب ارجن ٹنڈولکر سے ان کا حال پوچھتے ہیں تو جواب میں ارجن اپنا ہاتھ دکھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہیں کتے نے کاٹ لیا جس کی وجہ سے وہ میچ نہیں کھیل سکتے۔
Mumbai se aaya humara dost. ???????? pic.twitter.com/6DlwSRKsNt
— Lucknow Super Giants (@LucknowIPL) May 15, 2023
خیال رہے کہ رواں سال آئی پی ایل میں لکھنؤ سُپر جائنٹس کی جانب سے ارجن ٹنڈولکر کو 30 لاکھ روپے میں خریدا گیا تھا۔ وہ بطور باؤلر اب تک 4 مچز کھیل کر 3 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔