ایک نیوز کے مطابق قتل کا واقعہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پیش آیا جہاں پاکیزہ نامی ہوٹل کے ایک کمرے میں 35 سالہ لاہور خان کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی، پولیس حکام کے مطابق 35 سالہ لاھور خان ولد عمر جوہرآباد ضلع خوشاب کا رہائشی تھا ،اور جوہر ٹاؤن کے ایک ہوٹل میں رہائش پذیر تھا ۔
پولیس نے بتایاکہ دروازہ اندر سے بند تھا ، ویٹر کے دروازہ کھلوانے پر بھی دروازہ نہ کھلا تو پولیس کو بلوایا گیا ، جب دروازہ کھولا گیا تو لاش ازار بند کے ذریعے پنکھے کے ساتھ لٹک رہی تھی پولیس نے لاش اتار کر پوسٹمارم کے لئے بھجوا دی۔ پولیس حکام کے مطابق کمرے میں داخل ہونے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ خان نے خود کشی کی ۔ جبکہ لواحقین کے قتل کے شبہ پر لاش پوسٹمارم کے لیے بھجوا دی گئی ۔