پی ایس ایل6 کے بقیہ میچز ابو ظہبی میں کرانے کی منظوری

May 19, 2021 | 10:44 AM

admin
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز ابو ظہبی میں ہوں گے جس کی تصدیق امارات کرکٹ بورڈ نے کر دی ہے۔متحدہ عرب امارات حکومت نے تصدیق کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق اب تک ٹورنامنٹ میں 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس کے بعد اس وقت کراچی کنگز اور پشاور زلمی پانچ پانچ میچ کھیلنے کے بعد چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے بھی چار چار میچ کھیلنے کے بعد چھ چھ پوائنٹس ہیں اور ان کی بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر آنے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز ملتوی کر دیئے گئے تھے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ بقیہ میچز ہر حال میں ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام آپریشنل معاملات کا جائزہ لینے کے بعد پی سی بی تفصیلات جاری کرے گا۔ذرائع کے مطابق امارات کرکٹ بورڈ کو اپنی حکومت کی جانب سے پی ایس ایل کے انعقاد کی کلیئرنس مل گئی ہے۔

مزیدخبریں