ایک نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہونے والی سیاسی بیٹھک میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔جہانگیر ترین گروپ کی سیاسی بیٹھک میں پارلیمانی سیاست میں ہم خیال گروپ بنانے کی تجویز دی گئی۔
ہم خیال گروپ نے راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ہے جبکہ سعید اکبر نوانی پنجاب اسمبلی میں قیادت کریں گے۔رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ مزید 8 رکن صوبائی اور قومی اسمبلی ہمارے ساتھ مل چکے ہیں لیکن ابھی ان کا نام سامنے نہیں لایا جائے گا۔ پیشی پر ہم سب جہانگیر ترین کے ساتھ جائیں گے۔