شہزادہ ولیم کیساتھ معاشقہ :روز ہینبری نے خاموشی توڑ دی

Lady Rose Hanbury Breaks Silence Amid ‘Affair Rumours’ With Prince William And Kate Middleton ‘Disappearance’
کیپشن: شہزادہ ولیم کیساتھ معاشقہ :روز ہینبری نے خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک: برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم کے افیئر کی افواہیں ایک بار پھر عالمی جریدوں کی شہہ سرخیوں میں ہیں۔   سوشل میڈیا پر ایک بار پھر یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ شہزادہ ولیم کا روز ہینبری کے ساتھ افیئر چل رہا ہے۔

کچھ روز قبل معروف ٹی وی شو  دی لیٹ شو ود اسٹیفن کولبرٹ میں کولبرٹ نے کہا تھا کہ ’مجھے ڈر ہے کہ  انگلینڈ کے شاہی خاندان کے بارے میں کوئی پریشان کن خبر ملے گی۔

انٹرنیٹ پر ماہرین اندازہ لگا رہے ہیں کہ کیٹ کی غیر موجودگی کا تعلق ان کے شوہر بادشاہ ولیم سے ہو سکتا ہے۔امریکی ٹی وی کے مقبول پروگرام، لیٹ شو ود سٹیون کولبیئر’ میں پرنس ولیم کے اس مبینہ افیئر کے تناظر میں شہزادی کیٹ مڈلٹن کےچند ماہ  سے غائب رہنے سے متعلق قیاس آرائیوں نے شاہی محل میں خاصی ہلچل مچا دی ہے۔
شو میں یہ بھی دعویٰ کیاگیا کہ اس افیئر کے باعث خفیہ طور پرطلاق کا پراسس بھی چل رہا ہے،امریکی ٹی وی میزبان کی جانب سے اس پروگرام کے بعد تو سوشل میڈیا پر بھی ایسی قیاس آرائیوں کا سیلاب امڈ آیا، صارفین نے کرسمس کے بعد سے کیٹ مڈلٹن کے منظر عام سے غائب ہونے پر طرح طرح کی چہ مگوئیاں کیں اور میمز بھی بنائیں۔
لیڈی روز ہینبری( جو مبینہ طور پر شہزادہ ولیم کی گرل فرینڈ ہونے کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں) نے آخر کار ان رپورٹس پر خاموشی توڑ دی ۔ لیڈی روز ہینبری نے اگرچہ براہ راست کوئی بیان نہیں دیا تاہم انہوں نے اپنے وکلا کے ذریعے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی شہزادہ ولیم سے ملاقات کی خبریں غلط ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہزادہ ولیم کے ساتھ ان کے افیئر کی افواہیں ’مکمل طور پر جھوٹی‘ ہیں۔