ایک نیوز :وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت معاشی مسائل سے نمٹنے کےلئے مکمل پراعتماد ہے، ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں ۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت موجودہ آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کرنے کےلیے پرعزم ہے یہ پروگرام 2019 میں ایکسٹٰینڈڈ فنڈ فسیلٹی کے تحت لیا گیا تھا، اسی پروگرام میں 2023 میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ بھی ملا، ایس بی اے کے تحت ملک کو اقتصادی و معاشی استحکام ، سماجی بہبود اور زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر کرنا تھا۔
قبل ازیں وفاقی و زیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ،ملاقات کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ اقتصادی تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی سفیر نے محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ کا قلم دان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط و مستحکم ہوں گے، سیاسی، معاشی، سیکورٹی سمیت مختلف شعبہ جات میں تعلقات اہمیت کے حامل ہیںِ۔