الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے انٹراپارٹی الیکشن تسلیم کرلئے

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے انٹراپارٹی الیکشن تسلیم کرلئے
کیپشن: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے انٹراپارٹی الیکشن تسلیم کرلئے

ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے ضمنی انٹراپارٹی الیکشن تسلیم کرلئے۔

تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے انٹرا پارٹی الیکشنز کا نوٹفکیشن جاری کردیا،نوٹیفیکشن کے مطابق محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے چئیرمین ملک افضل دین نائب چئیرمین ہونگے،واضح رہے کہ پرویز خٹک کےاستعفی کیوجہ سے پی ٹی آئی پی کے چئیرمین کا عہدہ خالی ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک نے پارٹی صدارت اور رکنیت سے استعفیٰ دے دیاتھا۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ صحت کی خرابی کے باعث صدارت کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں خیبرپختونخوا میں باضابطہ طور پر نئی سیاسی جماعت ’پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز‘ بنائی گئی تھی جس میں سابق حکمران جماعت پی ٹی آئی کے اہم نام شامل ہیں، 8 فروری 2024 کے انتخابات کے بعد پرویز خٹک نے چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔