انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں معمولی اضافہ

Mar 19, 2024 | 16:13 PM

ایک نیوز:کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں معمولی اضافہ ہوااوراوپن مارکیٹ میں ڈالرسستاہوا۔
تفصیلات کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر 1 پیسہ مہنگا ہوا،انٹربینک میں ڈالر 278.63 روپے سے بڑھ کر 278.64 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں کاروبارکےاختتام پرڈالر5 پیسے سستا ہوا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 15 پیسے پر بند ہوا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 612 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 502 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔
 دن بھر مجموعی طور پر 340 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔183 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 140 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 31 کروڑ 97 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 16 ارب 78 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 65,624 جبکہ کم ترین سطح 64,940 پوائنٹس رہی ۔

مزیدخبریں