طلباکیلئےخوشخبری،سستی بائیک کی فراہمی کیلئےحکومت نےشیڈول جاری کردیا

طلباکیلئےخوشخبری،سستی بائیک کی فراہمی کیلئےحکومت نےشیڈول جاری کردیا
کیپشن: Good news for students, the government has released a schedule for providing cheap bikes

ایک نیوز:طلباکیلئےخوشخبری،سستی بائیک کی فراہمی کیلئےپنجاب حکومت نےشیڈول جاری کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت کابینہ کاتیسرااجلاس ہوا۔ اجلاس میں سال 2023-24 ء کے سالانہ بجٹ اور ضمنی بجٹ گرانٹ کی منظوری کی توثیق کردی گئی۔
نالج پارک کو پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے سپرد کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی سٹی بنانے کے لئے اراضی سی بی ڈی کو منتقل کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاہےکہ لاہور میں پاکستان کا پہلا آئی ٹی سٹی بنا رہے ہیں۔ گوگل، مائیکروسافٹ جیسے ٹیک جائنٹس کو آئی ٹی سٹی میں دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں، نالج سٹی میں دنیا کے بڑے تعلیمی اداروں کو کیمپس بنانے کے لئے مدعو کیا جائے گا، فلم سٹی بھی ہو گا۔
 وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک سال میں آئی ٹی سٹی کے دونوں ٹاورز مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں پنجاب بینک کی طرف سے 20 ہزار الیکٹرک بائیک کی فراہمی کے پراجیکٹ کی منظوری کی گئی۔
مریم نوازکامزیدکہناہےکہ الیکٹرک بائیکس ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے ضروری ہے لیکن بیٹری چوری اور کم مائیلج کی وجہ سے فی الحال موزوں نہیں۔ الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ طلبا پر بوجھ کم کرنے کیلئے ڈاؤن پیمنٹ کم کر کے 25 ہزار اور ماہانہ قسط بھی پانچ ہزار سے کم ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناہےکہ رواں سال مئی سے بائیکس کی تقسیم شروع کی جائے گی۔امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کو بائیکس دینے کیلئے الگ سکیم لائیں گے۔
اجلاس میں عدالت کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے اٹک جیل سے اڈیالہ جیل میں ٹرائل کی منظوری ، سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں توسیع کی اصولی منظوری،کونسل آف کامن انٹرسٹ سیکرٹریٹ میں صوبائی نمائندگی سے متعلق سی سی ای کی سب کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی کارروائی کی توسیع دی گئی۔مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ میں حکومت پنجاب کے گریڈ19 کی آسامی کی منظوری بھی دی گئی، اجلاس میں پنجاب ایئر ایمولینس پراجیکٹ کا جائزہ لیاگیا۔
مریم نوازنےکہاہےکہ بڑے لوگوں کے لئے سب سہولتیں ہیں، غریب آدمی کی زندگی بچانے کے لئے کچھ نہیں۔ اپنے لوگوں کو بروقت علاج کی ہر سہولت دینے چاہتے ہیں۔ سرگودھا میں ہارٹ ٹیک کے مریضوں کے علاج اور منتقلی کی مناسب سہولتیں نہ ہونا افسوس ناک ہے۔ دفاتر میں بیٹھ کر لگتا ہے کہ ایئر ایمبولینس کی ضرورت نہیں، مگر اس کی ضرورت ہے۔ ریسکیو 1122 کو ایمرجنسی میں ایئر ایمبولینس کیلئے 11 سو کالیں موصول ہوئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاہےکہ لاہور پی آئی سی ایمرجنسی میں ہارٹ اٹیک کے مریض دوردراز علاقوں سے8 گھنٹے میں پہنچے۔ میں سمجھتی ہوں ایئر ایمبولینس کی ضرورت ہے۔ ایئر ایمبولینس پراجیکٹ کا ٹرائل بنیادوں پر آغاز کیا جائے گا۔ ہمیں غریب آدمی کی تکلیف محسوس نہیں ہوتی۔ کتنے دکھ کی بات ہے کہ سینیٹری ورکرز سیفٹی کٹ نہ ہونے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
مریم نوازکامزیدکہناہےکہ مجھے ساڑھے 12 کروڑ عوام کو دیکھنا ہے صرف سیاسی فائدے کیلئے فیصلے نہیں کرنے۔ کسی کی سفارش کی ہے نہ کروں گی، کسی افسر کو لگانے کے لئے نہیں کہا۔ سرکاری ملازمت میں کرپشن، سیاسی وابستگی اور نا اہلی برداشت نہیں ہو گی۔
اجلاس میں پنجاب میں لاء افسران کی تعداد66 کرنے کی اصولی منظوری دی گئی۔
 صوبائی وزرا، مشیر،چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب پولیس، سیکرٹریزاور دیگر متعلقہ افسران نےاجلاس میں شرکت کی ۔