بانی پی ٹی آئی کی دومقدمات میں ضمانت منظور

Mar 19, 2024 | 13:58 PM

ایک نیوز: بانی تحریک انصاف کی لانگ مارچ اورتوڑپھوڑکےدوکیسزمیں ضمانت منظورکرلی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آبادمیں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نےبانی پی ٹی آئی کی لانگ مارچ اورتوڑپھوڑ کےدوکیسزمیں بریت کی درخواست پرسماعت کی۔
بانی تحریک انصاف کی طرف سےوکلا نعیم پنجوتھا، سردارمصروف اور آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کی درخواست مسترد کردی اور کہا کہ اگر عمران خان کو عدالت لاتے ہوئے راستے میں کچھ ہوگیا توکون ذمہ دارہوگا؟ 
اس پر وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس سے قبل بھی خود سے عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں، ہم ان کی موجودگی میں دلائل دینا چاہتے ہیں۔
اس پر مجسٹریٹ نے کہا کہ ضمانت پرحاضری ضروری ہوتی، درخواست پروڈکشن پرنہیں، پہلے بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پربحث کرلیں۔

مزیدخبریں