مہنگائی کےمارے عوام پربجلی بم گرانےکی تیاریاں

Mar 19, 2024 | 12:34 PM

ایک نیوز:سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی جس کے تحت ایک ماہ کے لیے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی( سی پی پی اے) نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ طلب کی ہے ۔ نیپرا بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت 28مارچ کو نیپرا میں ہوگی ، عوام پر40 ارب روپے سے زائد اضافی وصولیاں ہونگیں، فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی۔

ذرائع کےمطابق فروری میں پانی سے24.77 فیصد، مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ فروری میں مقامی گیس سے 11.04 اور درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد اور جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ 
ذرائع کےمطابق سی پی پی اے نے اضافہ تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کےلئے طلب کیا ہے درخواست منظوری پر اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں