پاک فوج کےافغانستان میں دہشتگردوں کے مراکز پر اسڑائیکس پر عوامی ردعمل

Mar 19, 2024 | 11:42 AM

This browser does not support the video element.

ایک نیوز:پاک فوج کےافغانستان میں دہشتگردوں کے مراکز پر اسڑائیکس پر عوامی ردعمل آگیا۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ ہفتےوالےدن دہشتگردوں نےشمالی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پرحملہ کرکےدوافسروں سمیت7جوانوں کوشہیدکیاتھا۔جس کےتانےبانےافغانستان میں ملتےتھے،جس پرکارروائی کرتےہوئےپاک فوج نےگزشتہ روزافغانستان فضائی حملوں کےذریعےکارروائی کی اوردہشتگردوں کوجہنم واصل کیا۔
شہری کاکہناتھاکہ پاکستان آرمی کا شاندار ماضی ایک مثال ہے،پاک فوج کے عزم کی اعلیٰ مثال یہ ہے کہ وہ کسی بھی دہشتگردانہ کارروائی کو ملک میں برداشت نہیں کرے گی،پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور اس نے افغانستان کی مسلم ملک ہونے کی حیثیت سے مدد کی اور اس کا ساتھ دیا۔

عوام کامزیدکہناتھاکہ ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،پاک فوج نے بہترین جواب دیا ہے،دو دن پہلے ہمارے7  فوجی جوانوں کو شہید کر دیا گیا، اس موقعے پر ایسا جواب ضروری تھا،پاک فوج نے کبھی ملکی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کیا،ہم پاک فوج کے اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزیدخبریں