ایک نیوز:پرویزالٰہی سمیت5امیدواروں کےکاغذات جمع کرنےکی قیصراالٰہی کی درخواست پرعدالت نےتحریری فیصلہ جاری کردیا۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس طارق سلیم شیخ نےقیصراالٰہی کی درخواست پرپرویزالٰہی سمیت 5امیدواروں کےکاغذات جمع کرنےسےروکنےکےکیس پرسماعت کی ۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نےقیصراالٰہی کی درخواست پرتحر یری فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے پرویز الٰہی سمیت 5امیدواروں کی درخواستوں کو نمٹادیا۔
تحریری فیصلےمیں پرویز الٰہی سمیت 5 امیدواروں کی درخواستوں کو چیف الیکشن کمشنر کو بھجوایا جاتا ہے، چیف الیکشن کمشنر خود موقف سن کر مناسب حکم جاری کریں۔