ایک نیوز :سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کےعلاقے چمن میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا ۔ نتیجے میں بھاری مقدار میں ہتھیار، گولیاں اور آئی ای ڈیز برآمد کرلی گئیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوثاز کرنے کی ہر کوشش ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں چمن اور آس پاس کے علاقوں میں دیسی ساختہ بم نصب کرنے سمیت حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگانے کیلئے چمن کے علاقے رحمان کہول میں آپریشن کیا، یہ آپریشن علاقے کی مسلسل نگرانی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی موجودگی یقینی ہونے کے شواہد ملنے کے بعد کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی تلاشی لی اور بڑی مقدار میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا۔