ایک نیوز:معروف بھارتی ڈی جے اکشے کمار نے خودکشی کرلی۔
تفصیلات کےمطابق بھارت کے معروف ڈسک جوکی (ڈی جے) اکشے کمار عرف ڈی جے ایزیکس نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھونیشور میں رہائش پذیر تھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اکشے کمار گھر میں اپنے کمرے میں موجود تھے اور کھانے کیلئے بلانے پر دروازہ نہ کھولنے پر کمرے کا تالا توڑا گیا تو ان کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔پولیس نے لاش کو مقامی اسپتال منتقل کردیا جہاں پوسٹ مارٹم بھی کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب اکشے کمار کے گھر والوں نے ان کی گرل فرینڈ پر بلیک میل کرنے اور خودکشی کی کوشش پر اکسانے کا الزام لگایا ہے۔پولیس نے باقاعدہ درخواست کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔
اکشے کے خاندان کے ایک ممبر نے بتایا کہ گزشتہ روزموسم خراب ہونے کی وجہ سے بجلی منقطع ہو گئی تھی اور اکشے اپنے کمرے کے اندرہی تھا۔ جب ہم اسے رات 10 بجے کے قریب ملنے گئے تو ہمیں اس کا دروازہ بندملا۔دروازہ توڑا گیا تو ہمیں اس کی لاش لٹکی ہوئی ملی۔ایک اور فیملی کے ممبر نے بتایا کہ ایک لڑکی کیساتھ اکشے ریلیشن شپ میں تھا اس کے قتل کے پیچھے وہی لڑکی ہوسکتی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کی گرل فرینڈ نے مبینہ طور پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی اور اس سے رقم کا مطالبہ بھی کیا۔ مقتول کے اہل خانہ نے معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نےیہ بھی مطالیہ کیا کہ ان کے فون کی تحقیقات بھی کی جائیں۔