تحریک انصاف کا 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان

Mar 19, 2023 | 18:24 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کی تاریخ تیسری مرتبہ تبدیل کردی ہے۔ 

کارکنوں  سے ویڈیو لنک خطاب کے دوران عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بدھ کے روز (22 مارچ ) مینار پاکستان پر جلسہ کرے گی، یہ جلسہ پاکستان کی تاریخ کے بڑے جلوسوں میں سے ایک ہوگا۔ 

واضح رہے کہ ابتدائی طور پر تحریک انصاف نے پیر کے روز جلسے کا اعلان کیا تھا ، لاہور میں 20 مارچ تک دفعہ144نافذ ہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف نے جلسےکی تاریخ تبدیل کی اور حکومت سے منگل کے روز سیکیورٹی کلیئرنس مانگی، تاہم اب عمران خان نے بدھ کے روز جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

 

 

مزیدخبریں