ایک نیوز : وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کی احتجاجی سیاست اور عام انتخابات کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل بروز پیر وزہر اعظم ہاؤس میں طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی اور ملکی صورتحال پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کل دو بجے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس میں موجودہ صورتحال پر غور اور مستقبل کے لائحہ عمل پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔
اہم اجلاس کیلئے وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کو دعوت نامہ بھی بھجوا دیا گیا ہے، واضح رہے عدالت کی جانب سے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد سے اسلام آباد اور لاہور میں صورتحال کافی کشیدہ ہے۔
وزیراعظم نےاتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا
Mar 19, 2023 | 18:09 PM