پولیس پر حملہ کرنیوالے تربیت یافتہ دہشتگرد ہیں: مریم نواز

Mar 19, 2023 | 15:27 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز: مسلم لیگ (ن )کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے جلاؤ گھیراؤ کرنیوالے پی ٹی آئی کارکنان  کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے  کارروائی کا مطالبہ  کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق   نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پولیس پر حملے کرنے والے سیاسی کارکن نہیں، یہ تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں ، شرپسندوں کو پابندی لگی تنظیموں سے بھرتی کیا گیا۔ ایسے  شر پسند ہمیشہ عمران خان کے حامی رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زمان پارک سے ملنے والا اسلحہ و دیگر اشیاء منہ بولتا ثبوت ہیں، ریاست کو ایسے شرپسند عناصر کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔

مزیدخبریں