ایک نیوز: بلوچستان کے علاقوں بولان اور لسبیلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت3.9 ریکارڈ کی گئی،لسبیلہ میں زلزلے کا مرکز 46 کلو میٹر دور شمال مغرب کا علاقہ تھا۔ شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ لاطینی امریکہ کے ممالک شمالی پیرو اور ایکواڈور میں بھی گذشتہ روز زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔