تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

ایک نیوز:  عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر کر  15 ماہ  کی کم ترین  سطح  پر آگئی ہیں جس کا اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں پر بھی پڑے گا۔ پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے کا امکان ہے ؟ اہم خبر سامنے آگئی۔

عالمی میڈیا کے مطابق  عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت گراوٹ کا شکار ہے اور برینٹ کروڈ کی قیمت میں 73 سینٹس کی کمی کے بعد 48 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار منجمد نہ کرنے کا عندیہ دیے جانے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 15 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔

عالمی منڈی کی قیمتوں میں کمی کا اثر مقامی منڈیوں پر بھی پڑے گا جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں پانچ سے سات روپے کمی ہوسکتی ہے۔

گزشتہ روز برطانوی برینٹ کروڈ کے سودے 1.73 ڈالر کی کمی سے 72.97 جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس کے سودے 1.61 ڈالرکی کمی کے ساتھ 66.74  ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔

واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ کے باعث دنیا بھر میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا تاہم اب عالمی مارکیٹ استحکام کی جانب رواں ہے۔