ایک نیوز: پشاور کے نواحی علاقے پخہ غلام میں سفاکیت کی انتہاء ہوگئی، شوہر نے اپنی بیوی اور بیٹے سمیت 3 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔
پشاور کے نواحی علاقہ پخہ غلام میں شوہر نے اپنی ناراض بیوی پر میکے میں گھریلو ناچاقی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، ملزم حکیم کی فائرنگ سے اس کی بیوی، سالی اور بیٹا جاں بحق جبکہ ساس سمیت 2 و افراد زخمی ہوگئے۔
لواحقین کے مطابق میاں بیوی میں کافی عرصے سے گھریلو تنازع چل رہا تھا، معاملے کو سُلجھانے کیلئے جرگے بھی کئے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قاتل کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔