ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے منگل کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کو درخواست دے دی ہے، سکیورٹی کلیئرنس کی درخواست سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اور پی ٹی آئی وکلاء ونگ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتے ہیں، آئی جی اور چیف سیکرٹری سے ملاقات میں بھی جلسے کا ذکر کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ پہلے بھی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے معذرت کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اتوار کے روز مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے روکا تھا۔