پی سی بی نے پی ایس ایل 8 کی ٹیم کا اعلان کردیا

Mar 19, 2023 | 14:31 PM

ایک نیوز: پی سی بی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے اختتام کے بعد بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ملتان سلطانز کے سب سے زیادہ کھلاڑی ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 12 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے کپتان لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی ہیں۔ فہرست میں دوسرا نام ملتان سلطانز کے محمد رضوان، تیسرے نمبر پر پشاور زلمی کے بابراعظم اور چوتھے نمبر پر پشاور زلمی کے ہی محمد حارث شامل ہیں۔ 

فہرست میں پانجویں نمبر پر ملتان سلطانز کے رائلے روسو، چھٹے نمبر پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان اور ساتویں نمبر پر ملتان سلطانز کے کیرون پولارڈ کو شامل کیا گیا ہے۔ 

اسی طرح آٹھویں نمبر پر کراچی کنگز کے عماد وسیم، نویں نمبر پر لاہور قلندرز کے راشد خان، دسویں نمبر پر ملتان سلطانز کے عباس آفریدی، گیارہویں نمبر پر ملتان سلطانز کے احسان اللہ اور بارہویں نمبر پر پشاور زلمی کے صائم ایوب کو جگہ دی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں