سی سی پی او لاہور نے تین کم عمر پی ٹی آئی کارکنوں کو رہا کردیا

Mar 19, 2023 | 14:10 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز:  سی سی پی او لاہور  بلال صدیق کمیانہ نے پی ٹی آئی کے زیر حراست کارکنوں میں سے کسی بھی کم عمر بچے کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کرتے  ہوئے 3 بچوں کو والدین کے سپرد کر دیا ۔

پنجاب پولیس نے زمان پارک سے حراست میں لئے گئے3 کم عمر طالب علموں کامستقبل داؤ پر نہ لگانے کا فیصلہ کر کے  زمان پارک سے پکڑے گئے تین کم عمر بچوں کو والدین کے سپرد کر دیا۔ پولیس کی جانب سے بچوں کو والدین کا سہارا بننے کی نصیحت کی گئی۔ 

 15 سالہ تین بچوں نے بھی  پولیس افسران سے تعلیمی سرگرمیوں کی طرف توجہ دینے کا وعدہ کیا  جبکہ والدین نےبچوں کےمستقبل کومحفوظ بنانے کےلیے  سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے اقدام کو سراہا اور شکریہ ادا کیا  ۔

پولیس کی طرف سے  زیر حراست  تین بچوں اور باقی تمام بچوں کو غیر قانونی سرگرمیوں سے دور رہنے کی تلقین بھی کی گئی۔

مزیدخبریں