ایک نیوز: شیخ رشید نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی قیادت کو جیل میں ڈالنے کی کھلی دھمکی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت اپنے کرپشن کے کیس 30 اپریل تک ختم کرالیں ورنہ اصلی اور حقیقی جیل جانا پڑے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں الیکشن کا فیصلہ ہو جائے گا پھر الیکشن کمیشن جانے اور سپریم کورٹ جانے، عمران کو طاقت سے نہیں نکالا جا سکتا، 90 دن میں نگران حکومت ختم ہو جائے گی، 13 کے ٹولے کے پاس صوبوں میں کاغذات جمع کرانے کے ممبر بھی نہیں ہیں۔
ن لیگ اور pppکی قیادت اپنےکرپشن کےکیس30اپریل تک ختم کرالیں ورنہ اصلی اورحقیقی جیل جاناپڑےگا90دن میں نگران حکومت ختم ہوجائےگی13کےٹولےکےپاس صوبوں میں کاغذات جمع کرانےکےممبربھی نہیں ہیں نوازشریف کاانتظارکرتےکرتےلوگ تھک جائیں گے کل فائل زمین کھا گئی یاآسمان نگل گیایہ وقت ہی بتائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 19, 2023
انہوں نے کہا کہ شکر ہے زمان پارک سے کلاشنکوف نکلی، توپ نہیں، کسی کو احساس نہیں کہ غریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر رہا ہے، نوازشریف کا انتظار کرتے کرتے لوگ تھک جائیں گے، کل مری میں سیشن جج عارف نسیم نے حکومت کی میری گرفتاری ضمانت منسوخی کو خارج کر دیا، کل فائل زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا، یہ وقت ہی بتائے گا۔
سعودی عرب اورچین نےجھنڈی کرادی ہےدونوں پاکستان سےاکنامک رفام کی ڈیمانڈکررہےہیں اسحاق ڈارصاحب3ماہ تک مذکرات مکمل ناکراسکےڈالر200کاکروانےآئےتھے300کاکر دیامئی تک ٹھنڈی چھاؤں میں بیٹھیں اب اجلاس مارچ کےبجائےاپریل میں موخرہوگیاہےانفرادی ووٹنگ امریکہ کےپاس ہےجس کاپاکستان پرشدیددباؤہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 19, 2023
سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب اور چین نے جھنڈی کرا دی ہے، دونوں پاکستان سے اکنامک رفام کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں، اسحاق ڈار صاحب 3 ماہ تک مذاکرات مکمل نہ کرا سکے، ڈالر 200 کا کروانے آئے تھے 300 کا کر دیا، مئی تک ٹھنڈی چھاؤں میں بیٹھیں اب اجلاس مارچ کے بجائے اپریل تک موخر ہوگیا ہے، انفرادی ووٹنگ امریکہ کے پاس ہے جس کا پاکستان پر شدید دباؤ ہے۔