گورنرپنجاب بلیغ الرحمان سے وزیرریلوے سعد رفیق کی ملاقات

Mar 19, 2023 | 12:21 PM

ایک نیوز: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن اور ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والی ملاقات میں خواجہ سعد رفیق نے ریلوے اور پی آئی اے میں بہتری کیلئے کیے گئے اقدامات سے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت مشکل حالات کے باوجود ہر شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عوام کو سفری سہولتیں دینے کیلئے جہازوں کے روٹ بڑھا رہے ہیں، عوام کی سہولت کے لئے ریلوے سٹیشنوں کی حالت بھی بہتر کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن اینڈ ریلویز خواجہ سعد رفیق نے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایوی ایشن ، پی آئی اے اور ریلوے کے معاملات پر بریفنگ دی۔

مزیدخبریں