زمان پارک سے گرفتار 3 طلباء ورثاء کے حوالے

Mar 19, 2023 | 12:14 PM

ایک نیوز: پولیس نے زمان پارک سے حراست میں لیے گئے کم عمر طالبعلموں کا مستقبل داؤ پر نہ لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے گرفتار 3 طلباء کو والدین کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے کم عمری کے باعث طلبہ کیخلاف کارروائی سے گریز کیا اور بچوں کو والدین کا سہارا بننے کی نصیحت کرتے ہوئے چھوڑ دیا۔

پولیس نے تمام بچوں کو غیر قانونی سرگرمیوں سے دور رہنے کی تلقین کی، بچوں نے بھی تعلیمی سرگرمیوں کی طرف توجہ دینے کا وعدہ کیا۔

والدین نے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے لاہور پولیس کے اقدام کو سراہا۔

مزیدخبریں