ایک نیوز: مریم نواز نے انکشاف کیا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں اسیری کے ایام میں وہ باتھ روم صاف کرتی رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں نے جیل میں باتھ روم صاف کرنا سیکھے، جب کوٹ لکھپت جیل گئی تو بہت گندے تھے جب واپس آئی تو باتھ روم چمک رہے تھے، بالکل کلین تھے"۔
فواد چودھری کا ردعمل:
پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ چلو شکر ہے زندگی میں کوئی ایک کام تو کرنا سیکھا۔